. سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری،پولیس کا آسوگیس کااستعمال - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری،پولیس کا آسوگیس کااستعمال

سوڈان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری،پولیس کا آسوگیس کااستعمال

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال کیا گی

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک سوڈان میں نیل اور خرطوم جیسے بڑے شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ادھر انسانی حقوق کے گروپوں نے کہاہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے ان احتجاجی مظاہروں کے دوران پینتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت نے ان ہلاکتوں کی تعداد تیس بتائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معاشی بحران اور افراط زر کے خلاف ہونے والے یہ مظاہرے تقریبا روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہے ہیں، مظاہرین صدر عمر البشیر کے تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے ان احتجاجی مظاہروں کے دوران پینتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت ان ہلاکتوں کی تعداد تیس بتاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے