. بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کی ویزا فری انٹری،معاہدہ طے پا گیا - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کی ویزا فری انٹری،معاہدہ طے پا گیا

بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کی ویزا فری انٹری،معاہدہ طے پا گیا

برطانوی شہریوں کو یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں پہنچنے پر نوے دن کا ویزہ فراہم کیا جائے گا

لندن:بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کو یورپی یونین کے ممالک میں ویزے کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی۔ برسلز میں یورپی یونین کے ستائیس ممالک کے نمائندوں نے اس حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگزٹ کے بعد بھی برطانوی شہریوں کو یورپی یونین کے ممالک میں ویزے کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی۔ برسلز میں یورپی یونین کے ستائیس ممالک کے نمائندوں نے اس حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کسی برطانوی شہری کو یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں پہنچنے پر نوے دن کا ویزہ فراہم کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے کچھ دیر پہلے برطانوی حکومت نے بھی یورپی یونین کے شہریوں کے لیے اسی طرح کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے