. بوکوحرام کے حملے میں آٹھ سرکاری فوجیوں سمیت 68افرادہلاک - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / بوکوحرام کے حملے میں آٹھ سرکاری فوجیوں سمیت 68افرادہلاک

بوکوحرام کے حملے میں آٹھ سرکاری فوجیوں سمیت 68افرادہلاک

ابوجہ(ٹوڈے پاکستان نیوز) افریقی ملک نائجیریا میں جہادی تنظیم بوکو حرام کے ایک حملے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ،ایک الگ حملے میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ سرکاری فوجی مارے گئے ،غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میںکہاکہ افریقی ملک نائیجیریا میں جہادی تنظیم بوکو حرام کے ایک حملے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں چند روز قبل کیا گیا ۔دوروزقبل بھی اسی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ سرکاری فوجی مارے گئے ، نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا تیس ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے