. فلمسٹار میرا شو کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا نام بھول گئیں - Today Pakistan
Home / شوبز / فلمسٹار میرا شو کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا نام بھول گئیں

فلمسٹار میرا شو کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا نام بھول گئیں

لاہور (شوبزڈیسک) فلمسٹار میرا شو کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا نام بھول گئیں ۔اداکارہ میرا نجی ٹی وی چینل کے شو ”کروڑوں میں کھیلیں “ میں میزبان نادیہ خان کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں ۔ اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کے کتنے صوبے ہیں تو انہوں نے تین صوبے بتا دیئے جبکہ خیبر پختونخواہ کا نام بھول گئیں اور وہ کے پی کے کی جگہ پشاور کا نام لیتی رہیں ۔ جس پر نادیہ خان نے انکی مدد کی اور انہیں خیبر پختونخواہ کا نام یاد کرایا ۔ایک اور سوال کے جوب میں میرا نے کہا کہ میں نے معروف عالمی رائٹر شکسپیئر کے ناول پڑھ چکی ہوں ۔ جس پر نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ اگر آپ مجھے انکے کسی ڈرامے کا نام بتا دیں گی تو میں آپ کو انعام دوں گی مگر اداکارہ میرا نے کوئی جواب نہ دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ فلم ”باجی “ کے بعد بہت دھوم دھام سے شادی کروں گی ۔ جب ان سے ہونے والے شوہر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ باتیں کروں گی تو سب کام خراب ہو جائیں گے۔میری زبان پر کوئی بھروسہ نہیں کرتا ،میرا سیکرٹری میرے بارے میں حتمی کنفرمیشن طے کرتا ہے ۔میرا نے شو کے دوران مختلف سوالوںکے جواب دیکر سمارٹ فون ، ایل ای ڈی ،لیپ ٹاپ اور لگژری بیڈ سیٹ جیت لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے