. این اے 91 کا معرکہ ۔۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دیدی - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / این اے 91 کا معرکہ ۔۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دیدی

این اے 91 کا معرکہ ۔۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دیدی

سرگودھا۔الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 91 کے 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی ‘پولنگ کے غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف عامر سلطان چیمہ نے (ن) لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کو شکست دیدی۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 28 ہزار 718 ہے، جن میں 16 ہزار 439 مرد جب کہ 12 ہزار 279 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ مردوں کیلئے 3 خواتین کے لیے 2 جبکہ 15 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے،دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے عامر سلطان چیمہ کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھاکہ شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تحریک انصاف کے لئے ایک اور قومی نشست کا تحفہ وزیر اعظم کی قیادت پر قومی اعتماد کا مظہر ہے، عامر چیمہ اور تحریک انصاف کی قیادت کو بہت مبارک آج انور چیمہ کی روح بھی مطممن ہو گی کہ ان کے بیٹے کو ان کے حلقے سے نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے