. ڈاکٹروں کے تحفظات کا خاتمہ ‘حکومت کا احسن اقدام - Today Pakistan
Home / اداریہ / ڈاکٹروں کے تحفظات کا خاتمہ ‘حکومت کا احسن اقدام

ڈاکٹروں کے تحفظات کا خاتمہ ‘حکومت کا احسن اقدام

ڈاکٹرزایکشن کمیٹی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ میں قائم ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ پہنچے جہاں ڈاکٹروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مغوی ڈاکٹر کی بحفاظت واپسی پر خوشی ہے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا، ڈاکٹرز کی سیکورٹی پر کام کررہے ہیں، جہاں ضرورت پیش آئی ڈاکٹر کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کے خلاف جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ظاہر مندوخیل نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر ابراہیم نے بتایا ہے کہ انہوں نے تاوان ادا کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے اہم مسئلہ پر فوری ایکشن لینا احسن اقدام ہے کیونکہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لئے تاوان کی ادائیگی کی وجہ سے صوبے کے ڈاکٹرز میں مزید غصہ نظر آرہا تھا ۔بلوچستان میں پہلے ہی صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ۔ لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے شٹ ڈاﺅن کی دھمکی نے صورتحال کو مزید گھمبیر اور عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔اس سے پہلے بھی 33کے قریب ڈاکٹر ز اغواءہوئے اور تاوان کی ادائیگی کے بعد بھی بازیابی ناممکن ہوئی ‘اس لئے ڈاکٹر برادری بھی خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے تھے ۔ اگر ان کا احتجاج مزید وسعست احتجاج کرتا تو اس سے نہ صرف صوبے کے عوام متاثرہوتے بلکہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے حکومت کی بدنامی کا سبب بھی بنتا۔اب جبکہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات تسلیم ہوچکے اورحکومت نے انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے اب ان کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دیں کیونکہ ان کی ہڑتالوں کے باعث صوبے کے غریب عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹروں سمیت تمام معاشرے کے جام ومال کے محفوظ کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس سلسلے میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کوتیز کرکے منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے