. حکومت کا فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ‘ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائےگا - Today Pakistan
Home / پاکستان / حکومت کا فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ‘ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائےگا

حکومت کا فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ‘ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائےگا

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) حکومت نے سینئر سیاستداں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق فخر امام رکن قومی اسمبلی اور ممبر پی اے سی بھی ہیں،وہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔موجودہ حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمان 2008ءسے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے