. رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑےگی ، سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے، پاکستان فلڈ کنٹرول - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑےگی ، سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے، پاکستان فلڈ کنٹرول

رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑےگی ، سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے، پاکستان فلڈ کنٹرول

اسلام آباد(ٹوڈے پاکستان نیوز)پاکستان فلڈ کنٹرول کے چیئرمین احمد کمال نے کہاہے کہ رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑے گی جس کی وجہ سے سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد کمال نے کہا کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک یہ اتفاق کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جو کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی بین الاقوامی کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔چیئرمین پاکستان فلڈ کنٹرول نے کہا کہ پاکستان میں رواں برس موسم سرما گزشتہ 15 برسوں میں سب سے زیادہ شدید ہے، کئی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے، اگر رواں برس اسی شدت کی گرمی پڑی جس شدت کی سردی ہے تو پہاڑوں پر سے بڑی مقدار میں برف پگھل سکتی ہے۔ اگر چہ پاکستان میں قابل استعمال پانی جمع کرنے کے لئے بنائے گئے دونوں بڑے ڈیم خالی ہیں تاہم اس کے باوجود دریاو¿ں میں پانی میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں 2019 میں سیلابوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے