. گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی - Today Pakistan
Home / پاکستان / گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی

گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی

مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا ، دوست کے ساتھ ملکر بھائی کو قتل کر دیا ،دونوں ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (ٹوڈے پاکستان نیوز)گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا جس پر اس کی بہن نے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا۔گوجرانوالہ کے علاقے ٹھٹھہ قطبہ میں 2 سال قبل مقامی زمیندار بشارت کو قتل کر دیاگیا تھا اور ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔اس اندھے قتل کا معمہ پولیس نے اب حل کر لیاہے،مقتول کی بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی، اقرائ نامی لڑکی کی اپنے ہی گاﺅں کے نوجوان فرخ سے دوستی تھی۔اقراءکو اس کے بھائی نے دوستی سے منع کیا تو اقراءنے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔شک ہونے پر پولیس نے اقراءکوحراست میں لیا تو اس نے سارا سچ بتا دیا،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے