اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے، وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے ۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک عثمان بزدار پر عمران خان کا اعتماد ہے، وہ وزیراعلی رہیں گے۔پروگرام کے دوران حج اخراجات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے پہلے عوام کو خوش کرنے کے لیے حج پر سبسڈی دی لیکن اب حکومت کے لیے ایسا ممکن نہیں۔