. نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل ،صحت بارے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ‘مریم اورنگزیب - Today Pakistan
Home / پاکستان / نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل ،صحت بارے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ‘مریم اورنگزیب

نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل ،صحت بارے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ‘مریم اورنگزیب

لاہور (ٹوڈے پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے اور صحت بارے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کی اطلاعات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف کو فی الفور ہسپتال منتقل کیاجائے تاکہ انہیں مناسب طبی دیکھ بھال میسر آسکے،پنجاب حکومت کے قائم کردہ انڈیپنڈنٹ بورڈ کی رپورٹس محمد نواز شریف کے اہلخانہ کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بلاتاخیر اہلخانہ کو آگاہ کیا جائے ،نواز شریف کی فوری ہسپتال منتقلی کے انتظامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے