. مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ،شرح میں 8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا - Today Pakistan
Home / کاروبار / مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ،شرح میں 8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا

مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ،شرح میں 8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا

کراچی:مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،دودھ،گھی،آٹے سمیت15چیزیں مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق31 جنوری 2019 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق ملک کے17 بڑے شہروں سے53اشیاءکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے15اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ9 اشیاءکی قیمتوںمیں کمی جبکہ 29اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،چکن (زندہ)،کیلا، پیاز، گڑ، دودھ(تازہ)،چاول اری 6،گھی(کھلا)،خوردنی تیل،بیف، آٹا، چائے کا کپ،دال چنا،گندم اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ لہسن،ایل پی جی(سیلنڈر)، انڈہ (فارمی)،آلو ،سرخ مرچ(پسی ہوئی)، دال مونگ،دال مسور،ویجیٹیبل گھی،چینی کی قیمتوں میں کمی جبکہ خشک دودھ،دال ماش، آگ جلانے والی لکڑی،چاول باسمتی(ٹوٹا)، کوکنگ آئل، بیف پلیٹ،دال پلیٹ، موٹا لٹھا، دہی، مٹی کا تیل، ڈبل روٹی،نمک،چائے ،سگریٹ،لان (کپڑا)، جارجٹ،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے