. رمضان شوگرمل کیس ‘شہبازشریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ،ریفرنس منظوری کیلئے ہیڈکوارٹر ارسال - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / رمضان شوگرمل کیس ‘شہبازشریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ،ریفرنس منظوری کیلئے ہیڈکوارٹر ارسال

رمضان شوگرمل کیس ‘شہبازشریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ،ریفرنس منظوری کیلئے ہیڈکوارٹر ارسال

لاہور (ٹوڈے پاکستان نیوز) قومی احتساب بےورو (نےب )لاہور کے رےجنل بورڈ نے رمضان شوگرمل کےس مےں سابق وزےراعلیٰ شہبازشرےف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئے کرپشن رےفرنس حتمی منظوری کے لئے ہےڈکوارٹر ارسال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ، وزےراعظم کے سابق پرنسپل سےکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کےس مےں کرپشن رےفرنس احتساب عدالت مےں دائر کرنے کی منظوری دےدی گئی ۔نےب لاہور کے رےجنل بورڈ کا اجلاس ڈائرےکٹر جنرل شہزاد سلےم کی صدارت مےں منعقد ہوا جس مےں ڈائرےکٹر اور سےنئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس مےں رمضان شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کرپشن ریفرنس حتمی منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزدکےا گےا ۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڈ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری تھیں۔ریفرنس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد احتساب عدالت دائر کیا جائیگا۔سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں تحقیقات مکمل ہوگئی ۔ریجنل بورڈ کیجانب سے ملزم فواد حسن فواد کیخلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنیکی منظوری دےدی گئی ۔ملزم فواد حسن فواد پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔اجلاس مےں ملزم علی جہانگیر صدیقی اور دوسرے ڈائریکٹر کیخلاف ایزگارڈ نائن کمپنی کیس میں جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کرنیکی منظوری دی گئی ۔ملزم سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی اور ڈائریکٹر پر مبینہ طور پر کم و بیش 11 ارب روپے کے غبن کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔بھاولپور اور رحیم یار خان کے لینڈ ایکویزیشن کلٹرز کیخلاف روڈ توسیعی منصوبے میں 31 ملین کی مبینہ کرپشن کے کیس میں ملزمان کی پلی بارگین درخواست منظوری کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ملزمان حسن محمود اور محمد فاروق پر بھاولپور تا رحیم یار خان روڈ توسیعی منصوبے میں مبینہ طور پر بوگس واﺅچرز کے زریعے رقوم غبن کرنیکا الزام ہے۔ڈی جی نے لاہور نے کہاکہ نیب میں”پسند نا پسند“سے مبرا ہو کر تمام تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا رہاہے۔نیب کا عزم لوٹی گءعوامی دولت کی واپسی اور "شفاف پاکستان” کا قیام ہے۔نیب لاہور تمام میگا کرپشن مقدمات کی انتہاءشفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جنہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے