. انڈونیشیا کا مشہور بدبودار پھل ’دوریان‘ ایک ہزار ڈالر میں فروخت - Today Pakistan
Home / دلچسپ و عجیب / انڈونیشیا کا مشہور بدبودار پھل ’دوریان‘ ایک ہزار ڈالر میں فروخت

انڈونیشیا کا مشہور بدبودار پھل ’دوریان‘ ایک ہزار ڈالر میں فروخت

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی علاقے میں اگنے والے مشہور پھل ’دوریان‘ کے دو دانے انتہائی مہنگے داموں میں فروخت ہوئے ہیں۔ فروخت ہونے والے ایک پھل کی قیمت تقریباً ایک ہزار ڈالر بنتی ہے اور یہ رقم ملک میں لی جانے والی اوسط اجرت سے 8 گنا زائد ہے۔
مغربی صوبے جاوا کے علاقے تاسکیما لایا میں بھی ایک دکان پر دو عدد دوریان مہنگے داموں فروخت ہوئے اور ایک دوریان کی قیمت تقریباً 990 ڈالر بنتی ہے۔ تاسکیما لایا میں فروخت ہونے والے دوریان ’’جے کوئن‘‘ قسم سے تعلق رکھتے تھے جو نادر اور امتیازی نوعیت کے ذائقے کی حامل قسم شمار ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے حصے میں انتہائی مقبول اور انڈونیشیا میں پھلوں کا بادشاہ کہلانے والا پھل دوریان بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے لیکن اس کی بو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ مستطیل شکل والے دوریان پھلوں کی قیمت صرف چند ڈالر ہے تاہم بیضوی شکل میں پیدا ہونے والے دوریان کی قیمت بلند ترین ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے