. عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ بالکل نہیں کریں گے،بلاول بھٹو - Today Pakistan
Home / پاکستان / عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ بالکل نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ بالکل نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

18ویں ترمیم ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ہے لیکن اس وقت بہت زیادہ خطرے میں ہے،کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب

بدقسمتی سے اس پر ہر طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں لیکن ہم 18ویں ترمیم پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے

کندھ کوٹ(ٹوڈے پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ہے لیکن اس وقت بہت زیادہ خطرے میں ہے۔ بدقسمتی سے اس پر ہر طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں لیکن ہم 18ویں ترمیم پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔پیپلز پارٹی نے یہ طے کیا ہے کہ ہم آخری دم تک لڑتے رہیں گے لیکن پاکستانی عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ بالکل نہیں کریں گے۔جمعہ کو کرم پور میں مرحوم میر ہزار خان بجارانی کی پہلی برسی کے موقع پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلی برسی سب کے لیے بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ میر ہزار خان بجارانی نے میرے نانا ذوالفقار بھٹواور والدہ بینظیر بھٹو کے ساتھ کام کیا تھا۔ ذولفقار بھٹو نے عوام کو جو متفقہ آئین دیا اس کے لیے میر ہزار خان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میں نے میر ہزار خان کے ساتھ کام کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18ویں ترمیم ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ہے لیکن اس وقت بہت زیادہ خطرے میں ہے۔ بدقسمتی سے اس پر ہر طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں لیکن ہم 18ویں ترمیم پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ طے کیا ہے کہ ہم آخری دم تک لڑتے رہیں گے لیکن پاکستانی عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ بالکل نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے