. عمران حکومت کو حاجیوں کو رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی،مریم اورنگزیب - Today Pakistan
Home / پاکستان / عمران حکومت کو حاجیوں کو رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی،مریم اورنگزیب

عمران حکومت کو حاجیوں کو رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی،مریم اورنگزیب

پہلے قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کرام کو نہیں دیا گیا جو قابل افسوس ہے ، ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حج اخراجات میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )کے دور میں قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی،عمران حکومت کو حاجیوں کو کوئی رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی،عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کرام کو نہیں دیا گیا جو قابل افسوس ہے۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ موجودہ حکومت نے حج اخراجات کو مسلم لیگ ن کے دور سے دوگنا کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے حج اخراجات میں ایک لاکھ چھپن ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حج 2018 میں قربانی کے بغیر حج اخراجات دو لاکھ اسی ہزار تھے،مسلم لیگ (ن )کے دور میں قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران حکومت نے صفر سبسڈی دینے کے بعد سرکاری حج اخراجات چار لاکھ سینتالیس ہزار کر دیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے عوام کو سہولیات دیں لیکن پھر بھی اس پر کرپٹ ہونے کی تہمت لگائی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے دور میں حجاج کرام کو معیاری مفت کھانا فراہم کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے دور میں سرکاری اسکیم پر جانے والے حجاج کرام کو پرائیویٹ اسکیم کے مقابلے میں زیادہ بہتر صورت دی گئی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے کم پیسوں میں زیادہ با سہولت حج کا انتظام کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ حرم کے قریب حجاج کرام کو رہائش گاہیں فراہم کی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف حکومت کو حاجیوں کی خدمت اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی توفیق دی تھی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران حکومت کو حاجیوں کو کوئی رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور میں حجاج کرام کے لئے سفر اور حج بیت اللہ کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پہلی حکومت ہے جس نے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حج بیت اللہ کےلئے حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں دیا گیا ریلیف بھی چھین لیا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کرام کو نہیں دیا گیا جو قابل افسوس ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت حج سمیت عوام کی بنیادی ضرورتوں پر ٹیکس لگا کر اپنی آمدن بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت نے حج بیت اللہ کے حوالے سے متعلقہ فریقین اور پارلیمان سے مشاورت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے