. امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 21 ہوگئیں،تعلیمی وتجارتی ادارے بند - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 21 ہوگئیں،تعلیمی وتجارتی ادارے بند

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 21 ہوگئیں،تعلیمی وتجارتی ادارے بند

ٹرین سروسز معطل ، دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ، شکاگو میں منفی 32 درجہ حرارت کےساتھ 37 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

واشنگٹن:امریکا میں سرد ترین موسم، یخ بستہ ہواﺅں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی لائنیں جم گئیں اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرد ترین علاقہ ریاست منی سوٹا کا نوررِس کیمپ رہا جہاں پارہ منفی اڑتالیس تک گر گیا۔برفیلی ہواﺅں سےصرف ایک روزمیں شکاگو میں مزید 9 اموات ہوئیں، شکاگو میں منفی 32 درجہ حرارت کےساتھ 37 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی چالیس تک گرگیا،متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے