. افغان امن عمل میں پڑوسی ملکوں کے رکاوٹ بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں،طالبان - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / افغان امن عمل میں پڑوسی ملکوں کے رکاوٹ بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں،طالبان

افغان امن عمل میں پڑوسی ملکوں کے رکاوٹ بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں،طالبان

امریکی افواج کے انخلاءکے بعد داعش خطرہ نہیں،ایک ماہ کے اندر افغانستان سے اس کا خاتمہ کر سکتے ہیں، طالبان ترجمان کا انٹرویو

کابل :افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد داعش امن کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہوگی۔کیونکہ افغانستان میں داعش کو افغان حکومت اور امریکا کی مدد و حمایت حاصل ہے ورنہ طالبان ایک ماہ کے اندر افغانستان سے داعش کا خاتمہ کر سکتے ہیں، افغان امن عمل میں پڑوسی ملکوں کے رکاوٹ بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں اس میں بظاہر کوئی حقیقت نظر نہیں آتی،پہلے امریکا پھر افغان حکومت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔دوحہ میں امریکا سے بات چیت میں افواج کے انخلاءاورافغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر بات ہوئی جبکہ دو ورکنگ گروپس آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید بات کریں گے۔ افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے کہنا تھا کہ طالبان ایک ماہ کے اندر افغانستان سے داعش کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پڑوسی ملکوں کے رکاوٹ بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں اس میں بظاہر کوئی حقیقت نظر نہیں آتی،پہلے امریکا پھر افغان حکومت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔طالبان ترجمان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان میں داعش کو افغان حکومت اور امریکا کی مدد و حمایت حاصل ہے۔طالبان ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا سے بات چیت میں افواج کے انخلاءاورافغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر بات ہوئی جبکہ دو ورکنگ گروپس آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید بات کریں گے۔طالبان ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب طالبان کی خواہش ہوگی کہ آنے والی افغان حکومت کے اپنے پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات قائم ہوں اور امن معاہدہ ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ، روس، چین اور اسلامی ممالک کی تنظیم ضامن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے