. سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر - Today Pakistan
Home / پاکستان / سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اس طرح کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب ٹربیونل انکوائری آرڈیننس 1969ءموجود ہے

لاہور : سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو چٹھی لکھی لیکن بے سود رہی۔ اس طرح کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب ٹربیونل انکوائری آرڈیننس 1969ءموجود ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج دہشت گردی و قتل کیس کے مدعی جلیل نے بھی واقعے کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔خیال رہے کہ 19 جنوری کو سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں لاہور سے جانے والی ایک کار پر فائرنگ کرکے اس میں موجود 4افراد کو قتل جبکہ 3بچوں کو زخمی کردیا تھا، ابتدا میں کارروائی کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن قرار دیا گیا لیکن زخمی بچے کے بیان سے راز فاش ہوا کہ کارروائی یک طرفہ تھی، بعد ازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔دوسری جانب ساہیوال واقعے میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار دوران تفتیش گاڑی پر فائرنگ کے بیان سے پھرگئے اور جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ کار پر فائرنگ ہم نے نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے