. میڈیکل بورڈنے نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنےکی سفارش کردی - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / میڈیکل بورڈنے نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنےکی سفارش کردی

میڈیکل بورڈنے نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنےکی سفارش کردی

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے تھے

لاہور:میڈیکل بورڈنے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ محکمہ داخلہ کوبھجوادی،سابق وزیر اعظم دل سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے جیل میں نواز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کر کے محکمہ داخلہ کوبھجوادی ہے جس میں انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے 30 جنوری کو میڈیکل بورڈ نے دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے