. ایران کے 70 فی صد مزدور خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے پرمجبور - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / ایران کے 70 فی صد مزدور خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے پرمجبور

ایران کے 70 فی صد مزدور خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے پرمجبور

آئندہ ہفتے ایرانی حکومت مزدور کی کم سے کم اجرت کا اعلان کرنے جا رہی ہے،رپورٹ

تہران:آئندہ ہفتے ایرانی حکومت مزدور کی کم سے کم اجرت کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین اور مزدور طبقے کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا خیال ہے کہ حکومت کی طرف سے مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں اضافہ نہ کیا گیا تو ان کی مالی اور معاشی مشکلات کا حل ممکن نہیں ہوگا۔ حکومت کو ہرصورت میں محنت کشوں کی قوت خرید کے پیمانے کو تبدیل کرنا ہوگا۔ایرانی تجزیہ نگار اور اقتصادی امور کے ماہر فریبرز دانا نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018ءکے دوران کم سے کم اجرت نا مناسب اور مزدوروں کی ضروریات کے لیے کافی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس تین اعشاریہ پانچ فی صد افراد خط غربت سے نیچے بتائے گئے۔ یہ وہ لوگ تھے جن کی ماہانہ آمدن 280 ڈالر سے زیادہ نہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کی اجرت میں ایک اعشاریہ چھ فی صد کا اضافہ کیا گیا جب کہ ماہانہ آمدن میں 120 ڈالر کا اضافہ ناگزیر تھا۔ایک سوال کے جواب میں ایرانی تجزیہ نگار نے کہا کہ 2018ءکے دوران مہنگائی میں اضافے کے نتیجے میں افراط زر میں 30 سے 40 فی صد اضافہ ہوا۔ ہمارے اندازے کے مطابق حکومت کو چاہیے تھاکہ وہ مزدور کی کم سے کم اجرت 234 ڈالر ماہانہ مقرر کرے تاکہ وہ افراط زر کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں مزدور طبقے میں غربت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی قوت خرید کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس وقت قریبا 70 فی صد مزدور جن کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ ہے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکررہےہیں۔ ان کی ماہانہ آمدن 334 ڈالر ماہانہ کے بجائے 280 ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے