. شدید سردی کی وجہ سے29 شامی بچے ہلاک - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / شدید سردی کی وجہ سے29 شامی بچے ہلاک

شدید سردی کی وجہ سے29 شامی بچے ہلاک

دیر الزور کے 23ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں

نیویارک:اقوام متحدہ کے مطابق شامی علاقے الحول میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید سردی کی وجہ سے کم از کم انتیس بچے ہلاک ہو گئے ۔ دیر الزور کے تقریبا تئیس ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے داخلی سطح پر بے گھر ہونے والوں کے حالات پریشان کن ہیں۔ دیر الزور کے تقریبا تئیس ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان پناہ گزینوں کو شدید سردی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے