. پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کیساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر

اسلام آباد(ٹوڈے پاکستان رپورٹ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کیساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقررجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹرکمی بعد 82 روپے 25 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 75 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے