. الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات نافذ العمل قانون کے تحت کرانے کا فیصلہ - Today Pakistan
Home / بلوچستان / الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات نافذ العمل قانون کے تحت کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات نافذ العمل قانون کے تحت کرانے کا فیصلہ

بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات نافذ العمل قانون کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ جمعرات کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی اداروں کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن اکتوبر 2018 سے بلوچستان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 31 جنوری سے یونین کونسلز اور وارڈز کی حلقہ بندیوں پر کام شروع کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام 14 فروری کو مکمل کر لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ 15 فروری کو ابتدائی حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ شیئر کیا جائےگا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلوچستان کی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 16 فروری سے 2 مارچ تک دائر کیے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ 30 مارچ 2019 کو بلوچستان کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا حتمی اعلان کر دیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے