. ریمانڈ کے اندر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،شیخ رشید - Today Pakistan
Home / پاکستان / ریمانڈ کے اندر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،شیخ رشید

ریمانڈ کے اندر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،شیخ رشید

ریمانڈ کے اندر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،جو شخص خود ڈیفالٹ میں محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے ؟

اسلام آباد(ٹوڈے پاکستان نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زر داری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں،ریمانڈ کے اندر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،جو شخص خود ڈیفالٹ میں محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے ؟پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں بیٹھوں گا اور بیٹھنے کے آداب بھی سکھاو¿ں گا،ن لیگ میرے تجربے سے خوفزدہ ہے،گنگو تیلی یہ تاثر دے رہے ہیں وہ گنگا نہائے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایم ایل ون اور نالہ لئی میری زندگی کے دو بڑے پراجیکٹ ہیں وہ پورے کرنے ہیں،کوشش ہے کہ ریل رفتار ایک سو ساٹھ سے دو سو بیس کلو میٹر تک ہوجائے ،راولپنڈی لاہور دو گھنٹے کا راستہ ہو جائے گا ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہفتے میں ایک دن لاہور بیٹھا کروں گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 12 فروری تک ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا جائےگا۔ انہوںنے کہاکہ تھل ایکسپریس بھی جلد شروع کرنے جارہے ہیں اور اس سال قوم سے 20 ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا ہے۔وزیر ریلوے نے کہاکہ شیخ رشید نے کہا کہ تین ٹرینوں کا کرایہ پشاور تا کراچی 1350 روپے ہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کےخلاف ایک بار پھر عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعوان کو بھی کہا ہے وہ بھی میرے ساتھ آئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس ہار بھی گیا تو کمیٹی میں بیٹھوں گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ نعیم الحق نے مجھے لیٹر دے دیا ہے کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کا رکن چھوڑ کر آپ کے نام کی منظوری کمیٹی کےلئے دی ہے،انہوںنے کہاکہ شہبازشریف گھبرائیں نہیں میں کسی بد تمیزی سوچ سے نہیں آرہا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کے تجربے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ،(ن )لیگ میرے تجربے سے خوفزدہ ہے ،جو شخص خود ڈیفالٹ میں محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گنگو تیلی یہ تاثر دے رہے ہیں وہ گنگا نہائے ہوئے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسپیکر صاحب کا احترام اپنی جگہ ہے ،ریمانڈ کے اندر پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں دس سال میں ملک کو تباہ کیا ۔ انہوںن ے کہاکہ عمران خان پڑوسی ملکوں سے مدد لیکر آئی ایم ایف کا پریشر کم کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور آصف علی زر داری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں ۔انہو ںنے کہاکہ ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہے۔ انہوںنے شریف فیملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی داڑھ میں درد ہے ،کسی کے دانت میں درد ہے،اتنی بھڑکیں ماری ہیں اب بہادر بنیں۔ ریلوے کی صورتحال بارے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بہت اسٹیشنز ویران پڑے ہوئے ،شاہد خاقان عباسی نے ٹھیک کہا ہے کہ سعد رفیق سے انکوائری نہیں ہوئی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میں ٹویٹ نہیں کرتا تاہم اب سیکھوں گا کیسے ہوتا ہے ،آئندہ میں بھی کروں گا ۔ پریس کانفرنس کے دور ان وزیر ریلوے شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ سے متعلق تبصرے سے انکار کرتے ہوئے میں پریس کانفرنس کو اس قابل نہیں سمجھتا ایسے آدمی کا نام لوں۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید دوست بھی نمبر ون آدمی کا ہے دشمن بھی نمبر ون آدمی کا ہے ۔ ایک بار پھر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ شہباز شریف کو بیس بائیس سال پہلے بھی یہی بیماری ہے ،شہباز شریف کو دوبارہ یہی بیماری لگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے