. نیوزی لینڈ نے بھارت کو باآسانی چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دےدی - Today Pakistan
Home / کھیل / نیوزی لینڈ نے بھارت کو باآسانی چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دےدی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو باآسانی چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دےدی

بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، پوری ٹیم 30.5اورز میں صرف 92رنز پر ڈھیر ہوگئی ،سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے

ہیملٹن۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ایک روزہ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دےدی،بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، پوری ٹیم 30.5اورز میں صرف 92رنز پر ڈھیر ہوگئی ،سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے ،میزبان نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مارٹن گپٹل 14 اور کپتان کین ولیمسن 11 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، ٹرینٹ بولٹ پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی ر اہ دکھائی ،مین آف دی میچ قرار پائے ۔تفصیلات کے مطابق کپتان ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی پیش کی، کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کپتان روہت شرما سمیت پوری ٹیم 30.5 اوورز میں صرف 92 رنز بناسکی۔دسویں نمبر پر بیٹنگ کےلئے آنے والے یزوندرا چاہل سب سے زیادہ 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ناٹ آو¿ٹ رہے ، 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔کپتان روہت شرما 7، شیکر دھاون 13، ہاردک پانڈیا 16 اور کلدیپ یادیو 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 9، کیدر یادیو اور بھونیشور کمار ایک ایک اور امباتی رائیڈو اور دنیش کارتھ بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے