. وفاقی کابینہ نے قومی حج پالیسی 2019ءکی منظوری دے دی - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / وفاقی کابینہ نے قومی حج پالیسی 2019ءکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے قومی حج پالیسی 2019ءکی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، وفاقی کابینہ کا حج پالیسی میں سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

رواں سال ایک لاکھ 84ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے،سرکاری ٹور آپریٹرز کا حج کوٹہ 60فیصد ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے قومی حج پالیسی 2019ءکی منظوری دےدی ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا،. حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے،سرکاری ٹور آپریٹرز کا حج کوٹہ 60فیصد ہو گا۔کابینہ نے پرائیویٹ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 40فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔ حج درخواستیں آئندہ ماہ وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019ئ میں کسی بھی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ساتھ ہی کسی قسم کی شکایت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس بار 80 سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہر ی بغیر قرعہ اندازی کئے حج ادا کر سکیں گے۔4لاکھ 36ہزار سے 4لاکھ 26ہزار تک کے اخراجات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حجا ج کو کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ہو نے چاہئیے۔کابینہ اجلاس میں ارباب شہزاد کو حج 2019ئ کا سپروائزر لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے عندیہ دیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر کے90ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. جبکہ دنیا کے 175 ممالک کے شہری الیکٹرانک طریقے سے آن لائن ویزے حاصل کرنے کے اہل ہوں گے. دنیا کے 50 ممالک کے شہری کسی بھی پاکستانی سفارت خانے میں درخواست دیے بغیر پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد ویزا حاصل کر سکیں گے جن میں امریکی بھی شامل ہیں. حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں سیاحت کے فروغ اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوپن ویزا پالیسی کا جرائ کرنے جارہی ہے. ذرائع کا کہنا ہے آج کابینہ اجلاس میں نئی ویزا پالیسی سرفہرست ہے اور حکومت کی اس پالیسی کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے