. ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا حکومت کو48 گھنٹے کا الٹی میٹم ۔ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال بند کرنیکی دھمکی - Today Pakistan
Home / بلوچستان / ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا حکومت کو48 گھنٹے کا الٹی میٹم ۔ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال بند کرنیکی دھمکی

ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا حکومت کو48 گھنٹے کا الٹی میٹم ۔ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال بند کرنیکی دھمکی

ڈاکٹرابراہیم خلیل کی بازیابی جوکہ پانچ کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے عوض ہوئی مکمل حکومتی ناکامی قرار دی گئی

کوئٹہ(پ ر )اڑتالیس گھنٹوں کے اندر مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجا صوبے کے تمام ہسپتالوں،بشمول نجی ہسپتالوں کے مکمل شٹ ڈاون کا اعلان کریں گے۔ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے پریس سیکرٹری ڈاکٹررحیم خان بابر کے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق آج بمورخہ 31 جنوری کو ڈاکٹرزایکشن کمیٹی کی جانب سے جنرل باڈی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی پروفیسر ڈاکٹرظاہرخان مندوخیل کی صدارت میں پی-جی-ایم-آئی ہال سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا،جس میں ڈاکٹروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں پروفیسرڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا.اجلاس میں ڈاکٹرابراہیم خلیل کی بازیابی جوکہ پانچ کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے عوض ہوئی مکمل حکومتی ناکامی قرار دی گئی،اس پورے معاملے میں حکومتی کارگردگی انتہاہی شرمناک اور غیرزمہ دارانہ رہی جس کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئیں.اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبے میں موجودہ سیکیورٹی کی ناقص صورتحال میں ڈاکٹر برادری مکمل طور پر غیر محفوظ اور اغوائ کاروں کے رحم وکرم پر ہیں،موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس میں مشترکہ طور پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہڈاکٹروں کیلئے صوبے میں فوری طورپر ایک اطمینان بخش سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے.پروفیسر ڈاکٹرابراہیم خلیل کے خاندان کی طرف سے ادائ کئے گئے تاوان کا ازالہ کیا جائے،اور اس کے ساتھ ہی پروفیسرڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغوائ کاروں کی گرفتاری یقینی بنائی جائیں.ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کیلئے حکومت وقت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے یہ واضع کردیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجا صوبے کے تمام ہسپتال بشمول نجی ہسپتالوں کے مکمل تالہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے تمام سروسز سے دستبردار ہوکر استعفوں کا اعلان کریں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے