. بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کو آبادی کے مساوی بنیادوں پر تشکیل دیا جائے،بی این پی - Today Pakistan
Home / بلوچستان / بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کو آبادی کے مساوی بنیادوں پر تشکیل دیا جائے،بی این پی

بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کو آبادی کے مساوی بنیادوں پر تشکیل دیا جائے،بی این پی

کوئٹہ (پریس ریلیز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کو آبادی کے مساوی بنیادوں پر تشکیل دیا جائے کوئٹہ میں اس سے قبل حلقہ پابندیاں کی گئی تھیں وہاں پر آبادی کو مساوی بنیادوں پر تشکیل نہیں کی گئی ہے بعض حلقوں میں چند ہزار افراد پر حلقے جبکہ کوئٹہ ‘ سریاب کے علاقوں میں ایسے حلقے بھی تھے جہاں ایک حلقہ ڈیڑھ لاکھ آبادی پر تھا پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے کوئٹہ کی بڑی آبادی سریاب انسانی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رہا اب ایسے کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا انصاف کے تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے حلقہ بندیاں کی جائیں اس کے برعکس پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے قانون چارہ جوئی کرے گی بی این پی کو کوئٹہ میں بڑا مینڈیٹ دیا گیا ہے ہم کوئٹہ میں بلوچوں سمیت تمام غیور عوام کے نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ہم تعصب ‘ تنگ نظری کی سیاست نہیں کرے ہم مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ہم انصاف کے متقاضی ہیں ہم بلا رنگ ونسل ‘ فرقہ سے بالاتر ہو کر سیاست کر رہے ہیں ہماری جدوجہد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے غیور بلوچ ‘ پشتون ‘ پنجابی ‘ ہزارہ تمام بلوچستانیوں کی خاطر ہے ہم تنگ نظری سے پاک معاشرے کا قیام چاہتے ہیں سابقہ ادوار میں جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے مختلف طریقوں سے ہمارے علاقوں کو نظر انداز کیا تعصب کی بنیاد پر حلقہ بندیاں اور فنڈز تقسیم کئے گئے تھے ہم کوئٹہ کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے کے خواہاں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے