. یوٹیوب کا سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ - Today Pakistan
Home / ٹیکنالوجی / یوٹیوب کا سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

یوٹیوب کا سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انٹر نیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ  جھوٹ پر مبنی ان ویڈیوز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابلِ یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق اس نوعیت کی ویڈیوز کے خلاف، جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کے لیے راغب کیا جائے، بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔یاد رہے کہ یو ٹیوب اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے، جس کے صارفین اربوں‌ میں ہیں۔ اس کی رسائی کے باعث اسے منفی مقاصد کے لیے بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ 16 جنوری 2019 کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے خطرناک، تکلیف دہ اور جذباتی مواد پر مبنی ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔یوٹیوب کی انتظامیہ نے پرینک کے نام پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی لگادی تھی، جو کسی بھی طرح صارفین کے جذبات کو مجروح کرتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے