. قبض بھگانے کا آسان نسخہ - Today Pakistan
Home / صحت / قبض بھگانے کا آسان نسخہ

قبض بھگانے کا آسان نسخہ

قبض آج کل بہت عام ہوتی جارہی ہے اس لئے اس مرض کو بھگانے کا آسان نسخہ آپ کے پیش خدمت ہے

ایک چائے کا چمچہ زیتون کا تیل صبح نہار منہ استعمال کریں، کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ خالی پیٹ بہترین کام کرتا ہے۔

بیکنگ سوڈا بھی قبض کے علاج میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے، ایک چوتھائی کپ نیم گرم پانی میں چائے کا چمچہ بیکنگ سوڈا ڈال کر اس کو اچھی طرح مکس کرکے اس مکسچر کو پی لیں، یہ بھی قبض دور کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہو تا ہے۔

پانی ویسے بھی ایک نعمت ہے اگر روزانہ 8 گلاس پانی کو معمو ل بنا لیا جائے تو قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔

قبض کی کئی وجوہا ت ہیں، اگر آپ سبزیاں خاص طور پر سبز سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں یا جسمانی وزن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں تو غذا میں کوئی بھی تبدیلی قبض کا باعث بن جا تی ہے۔

اسی طرح مخصوص غذائیں جیسے زیادہ چربی یا فاسٹ فوڈ یا چائے، کافی کی شکل میں کیفین کا بہت زیادہ استعمال بھی اس کا باعث بنتا ہے۔

پانی کا کم استعمال کرنے سے بھی قبض کی شکایت کافی حد تک بڑھ جاتی ہے، کولڈ ڈرنکس کا استعمال اگر ضرورت سے زیادہ کیا جائے تو قبض کا باعث بنتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ درد کش ادویات سمیت آئرن سپلیمنٹس کا بھی استعمال کرتے ہیں تو یہ سب قبض کا سبب بنتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے