. فیصل واوڈا کی داسو ہائیڈرو پاور پرا جیکٹ کی جلد تکمیل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات - Today Pakistan
Home / پاکستان / فیصل واوڈا کی داسو ہائیڈرو پاور پرا جیکٹ کی جلد تکمیل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات

فیصل واوڈا کی داسو ہائیڈرو پاور پرا جیکٹ کی جلد تکمیل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات

اسلام آباد(ٹوڈے پاکستان نیوز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پرا جیکٹ کے لئے زمین کے حصول ،منصوبے کی جلد تکمیل اور تکمیل کے دوران پیش آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بدھ کو وفاقی وزیروزارت میں داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پرا جیکٹ پر سٹیرئینگ کمیٹی کے بارہویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی محمود خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سٹیرئینگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت زیر بحث آئی۔وفاقی وزیر نے منصوبے کی ٹیم کو منصوبے کے لیے زمین کے حصول کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور اس سلسلہ میں پیش آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جیسا کہ گزشتہ 50 سالوں سے کسی بھی حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ داسو ہائیڈرو پاور پرا جیکٹ کی کل بجلی کی پیداوار 4,320 میگا واٹس ہو گی۔جس میں 12 جنریٹینگ یونٹس ہوں گے اور یہ قومی آبی پالیسی کا ترجیحی منصوبہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے