. جعلی اکاﺅنٹس معاملہ، فریال تالپور نے الگ سے نظرثانی کی درخواست دائر کردی - Today Pakistan
Home / پاکستان / جعلی اکاﺅنٹس معاملہ، فریال تالپور نے الگ سے نظرثانی کی درخواست دائر کردی

جعلی اکاﺅنٹس معاملہ، فریال تالپور نے الگ سے نظرثانی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) سابق صدر آصف علی زر داری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاونٹس تحقیقات سے متعلق کیس کے معاملہ پرالگ سے نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ فریال تالپور نے درخواست میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس اختیارات پر سوال اٹھایا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ کیا از خود نوٹس کے اختیارات لا محدود ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت عظمیٰ کے پاس مذکورہ آرڈر جاری کرنے کے اختیارات نہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ درخواست گزار اور آصف علی زرداری کے خلاف 6 جولائی 2018 کو ایف آئی اے نے پرچہ درج کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ Aون انٹرنیشنل کے اکاو¿نٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے منتقل ہوئے۔درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے 21 جولائی 2018 کو عبوری چالان پیش کیا۔درخواست میں کہاگیاکہ درخواست گزار نے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کی۔ درخواست میں کہاگیا کہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری کے حکم نامے میں نیب اور جے آئی ٹی کو تفتیش جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ مذکورہ حکم مکمل طور پر غیر قانونی ہے، مذکورہ حکم پر نظر ثانی درکار ہے۔ درخواست فاروق ایچ نائیک کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔ سپریم کورٹ 7 جنوری کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ۔ درخواست میں کے مطابق ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلا ش نہ کرسکا۔ فریاتالپور نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی اور تحریری جواب دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالت عظمی نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم سے فئیر ٹرائل کا حق متاثر ہوگا۔درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کا معاملہ نیب کو بھجوانا غیرقانونی اور بے جا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے