. خواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی - Today Pakistan
Home / پاکستان / خواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

خواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ قانون سازی کے عمل میں حصہ لے کرخواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ،کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ان کی خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مواقع فراہم نہ کیے جائیں۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے خواتین کے سیاست میں کردارسے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیک بینچرز کو پارلیمانی کاروائی میں بھرپور حصہ لینے کایکساں موقع فراہم کرنے کے لیے بیک بینچزر زڈے مختص کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ خواتین اراکین کا قانون سازی کے عمل اور پارلیمان کی دیگر کارروائی میں کردار قابل تحسین ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں ہم نے خواتین کے لیے سکول اور یونیورسٹیاں بنائی ہیں تا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ قانون سازی کے عمل میں حصہ لے کرخواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔اسد قیصر نے کہاکہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ان کی خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مواقع فراہم نہ کیے جائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے