. داعش کی آٹھ شاخیں اور ہزاروں جنگجو اب بھی امن کے لیے خطرہ ہیں، امریکا - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / داعش کی آٹھ شاخیں اور ہزاروں جنگجو اب بھی امن کے لیے خطرہ ہیں، امریکا

داعش کی آٹھ شاخیں اور ہزاروں جنگجو اب بھی امن کے لیے خطرہ ہیں، امریکا

واشنگٹن(ٹوڈے پاکستان نیوز)امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈان کوٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کی اب بھی 8 شاخیں بدستور موجود ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں جنگجو شامل ہیں۔ داعش کے جنگجو اب بھی مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے لیے خطرہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈان کوٹز نے کانریس میں ایک نئی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیاکہ امریکا کو انتہاپسندی کے خطرے سے بچایا نہیں جا سکا ہے۔ شام اورعراق میں وسیع علاقوں پر قبضہ کرنے والے انتہا پسندوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب وہ شام میں محدود علاقے میں محصورہوگئے۔ وہ جنگجو دہشت گردی کے ذریعے اپنے کھوئے علاقے واپس لینا اور پہلے جیسی طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔گذشتہ ماہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے شام میں موجود تمام امریکی فوجیوں جن کی تعداد 2000 ہے کی واپسی کا اعلان کیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد ‘داعش’ کے خلاف جنگ تھا اور اب شام میں داعش کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ تاہم امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کی اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔ڈان کوٹز کا کہناتھا کہ داعش کے پاس شام اور عراق میں ہزاروں جنگجو ہیں اور تنظیم کی 8 مختلف شاخیں، 12 نیٹ ورک اور ہزاروں حامی دنیا میں موجود ہیں۔ شام اور عراق میں داعش کی قیادت کو کاری ضرب لگی ہے مگر اس کے باوجود ان ملکوں میں ‘داعش’ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں کمی اور دباﺅ کم ہونے سے جگجو دوبارہ متحرک ہوسکتے ہیں۔ داعش تیزی کے ساتھ خود کو شام اور عراق میں منظم کرکے پہلے جیسی طاقت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے