. ایران کے شہر زھدان میں پولیس اسٹیشن پر دوھماکے،تین اہلکار زخمی - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / ایران کے شہر زھدان میں پولیس اسٹیشن پر دوھماکے،تین اہلکار زخمی

ایران کے شہر زھدان میں پولیس اسٹیشن پر دوھماکے،تین اہلکار زخمی

دستی بموں سے حملہ کیا گیا، بلوچ علیحدگی پسند تنظیم جیش العدل نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایران کے جنوب مشرقی شہر زھدان میں ایک پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔سوشل میڈیا پر بلوچ علیحدگی پسند تنظیم جیش العدل نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی،خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں پولیس کےترجمان محمد غنبری نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلا بم پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ دوسرے بم دھماجے میں تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور شناخت کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر بلوچ علیحدگی پسند تنظیم جیش العدل نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جیش العد سنہ 2012ءمیں قائم کی گئی تھی۔ اس گروپ میں سنہ 2010ءتک بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہنے والے شدت پسند شامل ہیں۔اکتوبر 2018ءکو جیش العد نے اسی صوبے سے ایرانی پولیس کے 12 اہلکاروں کو اغواءکرلیا تھا۔ اس صوبے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے