. شام میں محاذ آرائی سے بچنے کے لیے اسرائیل اور روس کے درمیان مذاکرات - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / شام میں محاذ آرائی سے بچنے کے لیے اسرائیل اور روس کے درمیان مذاکرات

شام میں محاذ آرائی سے بچنے کے لیے اسرائیل اور روس کے درمیان مذاکرات

شام میں کسی قسم کی فوجی محاذ آرائی سے بچنے اور رابطہ کاری کے لیے اسرائیل اور روس کے درمیان بات چیت جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے روسی حکام کے ساتھ فوجی ہم آہنگی اور شام میں دونوں ملکوںکی فوجوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراﺅ سے بچانے کے لیے بات چیت کی۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور روسی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام میں دونوں فوجوں کے ممکنہ ٹکراﺅ سے بچانے پر بات چیت کی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔ادھر شام کے لیے روس کے خصوصی ایلچی الیگذنڈر لافرینٹیبیف اور نائب وزیر خارجہ سیرگی فیرشینمن نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اسرائیل کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔قبل ازیں روس اور اسرائیلی عہدیداروںنے 17 جنوری کو ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوںنے شام میں محاذ آرائی سے بچنےپر اتفاق کیا تھا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے شام میں اسد رجیم اور ایرانی تنصیبات پر حملے تیز کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے