. سیف سٹی پراجیکٹ جلد مکمل ہوجائےگا‘ عوام کے تحفظ کےلئے اقدامات کررہے ہےں‘جام کمال خان - Today Pakistan
Home / بلوچستان / سیف سٹی پراجیکٹ جلد مکمل ہوجائےگا‘ عوام کے تحفظ کےلئے اقدامات کررہے ہےں‘جام کمال خان

سیف سٹی پراجیکٹ جلد مکمل ہوجائےگا‘ عوام کے تحفظ کےلئے اقدامات کررہے ہےں‘جام کمال خان

لورالائی میں دہشت گردوں کے حملے میںقیمتی جانوں کاضیاع افسوسناک ہے فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں قیمتی جانوں کوضیاع ہونے سے بچایاہے

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ لورالائی میں دہشت گردوں کے حملے میںقیمتی جانوں کاضیاع افسوسناک ہے پولیس اورسیکورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں قیمتی جانوں کوضیاع ہونے سے بچایاہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیںپولیس اوردیگرسیکورٹی اداروں کے اہلکار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشتگردوںکامقابلہ کررہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے دفترمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ گزشتہ روز لورالائی میںدہشت گردوں کے حملے میںہمارے جوان اورملازمین نے جام شہادت نوش کیا جوقابل مذمت ہے ، صوبے میں قیام امن کیلئے ہم نے کئی بار اجلاس منعقدکئے ہیںہماری کوشش رہی ہے کہ ڈاکٹروں،تاجروں سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکوتحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ امن واما ن کی صورتحال میںبہتری آرہی ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ،پولیس ،لیویزسمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے800سے زائداہلکاروںنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میںسیف سٹی کامنصوبہ گزشتہ پانچ ،چھ سال سے التواءکاشکارتھاہماری حکومت نے سیف سٹی منصوبے کو شروع کیاجو انشاءاللہ جلدمکمل ہوجائے گا۔جام کمال نے کہاکہ حکومت پولیس،لیویزفورسزکو بہترسہولیات کی فراہمی اورسسٹم کو بہتر بنانے کیلئے کام کررہے پولیس کے الا¶نسز میںاضافے سمیت دیگرکر رہے ہیں جس سے امن وامان کی صورتحال مےں بہتری آئے گی۔ ایک سوا ل کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بارڈر پربارڈ لگانے کا کام بھی جاری ہے جس سے دہشت گردی پر قابو پانے میںمدد ملے گی۔ایک سوال کے جواب میںکہا کہ روایت کے مطابق پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن لیڈر کو دینے کا فیصلہ کیا اپوزیشن اگر خود قائد حزب اختلاف کو یہ عہدہ نہیں دینا چاہتی تو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم کی بازیابی خوش آئند ہے تاوان کی ادائیگی کا تاثر درست نہیں ہے ڈاکٹر ابراہیم کی بحفاظت بازیابی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں کو محفوظ بنانے اورعوام کے جا ن و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے جسکے اثرات جلدعوام کے سامنے آناشروع ہوجائیںگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے