. دبئی میں اربوں کی جائیداد بنانے والوں کے خلاف کارروائی میں ایف آئی اے ناکام - Today Pakistan
Home / پاکستان / دبئی میں اربوں کی جائیداد بنانے والوں کے خلاف کارروائی میں ایف آئی اے ناکام

دبئی میں اربوں کی جائیداد بنانے والوں کے خلاف کارروائی میں ایف آئی اے ناکام

دبئی  میں جائیدادیں خریدنے والوں کی اکثریت نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیا جبکہ جن لوگوں نے اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا انہوں نے ایف بی آر کو ٹیکس ادا کر کے اپنی جان بچالی۔

ایف آئی اے لاہور نے ڈی جی ایف آئی اے کو رپورٹ ارسال  کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ دبئی میں اربوں روپے مالیت کی رہائش اور کاروباری پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ان پراپرٹی مالکان نے نواز شریف حکومت میں بنائی گئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیا۔ ان میں صرف لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے 123 سے زائد افراد شامل ہیں۔

جن افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا انہوں نے ایف بی آر کو ان پراپرٹی کے عوض کروڑوں روپے ٹیکس ادا کر کے اپنی جان چھڑالی۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایف آئی اے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا۔

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیرون ممالک پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے