. پولیو کے جلد خاتمے کے لئے ہر فرد ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / پولیو کے جلد خاتمے کے لئے ہر فرد ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا

پولیو کے جلد خاتمے کے لئے ہر فرد ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا

ڈپٹی کمشنر چمن شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے جلد خاتمے کے لئے معاشرے کا ہر فرد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیو ورکروں کو معاونت فراہم کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم پولیو سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع چمن میں سہ روزہ انسداد پولیو کے مہم کے آغاز کے موقع پر سول ہسپتال چمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چمن ، قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں کا شمار پولیو کے حوالے سے ہائی رسک زون میں ہوتا ہے لہذا اس خطر ناک وائرس سے اپنے آنے والے نسلوں کو محفوظ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم مہم میں اپنے بچوں کو قطرے پلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہ روزہ مہم میں پولیو ٹیمیں ایک مربوط طریقے سے پورے ضلع کے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے گھر گھر جائے گی۔ تاہم اگر کسی بھی وجہ سے کوئی بچہ قطرے پلانے سے رہ جائے تو والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی ہسپتال یا بنیادی صحت کے مراکز میں لے جا کر قطرے پلوائیں ۔اس موقع پر سول ہسپتال چمن کے ایم ایس ڈاکٹر عصمت اللہ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے