برازیلین انسٹاگرام انفلوئنسر نوبیا کرسٹینا براگا اپنے ہی گھر میں قتل

برازیل کی مشہور انسٹاگرامر نوبیا کرسٹینا براگا  کو ان کے اپنے ہی گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ نوبیا کرسٹینا براگا کے انسٹاگرام پر تقریباً 60 ہزار انسٹاگرام فالوورز تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 14 اکتوبر کی رات جب نوبیا کرسٹینا اپنے گھر پہنچی تو ان کا تعاقب کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار بھی ان کے گھر میں گھس آئے۔

انہوں نے برازیلین انسٹاگرامر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نقاب پوش قاتلوں کی شناخت اور قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، تاہم واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ واقعے میں ملوث حملہ آواروں کے حوالے سے کوئی بھی اہم معلومات ہوسکے تو فراہم کریں تاکہ گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں