سونے کے بھاؤ میں 2500 روپے فی تولہ کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں اضافہ جب کہ مقامی صرافہ بازار میں کمی دیکھی گئی ہے۔

جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 2 ڈالر بڑھ کر 1637 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں سونے دام کم ہوئے۔

صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 2144 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1590 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں