میرا پی ٹی آئی میں شامل ہونے، پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اپنی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اعتزاز احسن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف بیان دینے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کی خبریں سامنے آئی تھیں جب کہ میڈیا کے کچھ حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں اور قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی کے کچھ دوستوں نے کہا کہ ہم اعتزاز احسن کے خلاف احتجاج کریں گے اور مطالبہ کیا کہ مجھے پارٹی سے نکالا جائے جب کہ یہ ہی مخالفین اسی سانس میں کہتے ہیں کہ اعتزاز احسن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب میرا پارٹی سے تعلق نہیں ہے تو پھر نکالنے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں