گوادر میں سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف کارروائی شروع کی جائیگی، ضلعی انتظامیہ

 ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کے زیر صدارت شہر میں غیر قانونی قبضہ گیری اور سرکاری اراضیات پر غیر قانونی قابضین کے کاروائی جاری رکھنے سے متعلق اجلاس منعقد ھوا اجلاس میں بتایا گیا کہ نیو ٹاو¿ن کے بلاک ایل میں تجاوزات اور سرکاری اراضیات پر ناجائزہ قابضین کے خلاف کارروائی شروع کی جائے جو غیر قانونی سرکاری اراضیات پر ناجائزہ قبضہ کیا ھوا ھے اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا ھے کہ سرکاری اراضیات پر کسی کو قبضہ کرنے کی ہرممکن اجازت نہیں دی جائے گی تجاوزات کرنے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور قاقبضہ کرنے والوں کا بجلی اور پانی کا کنکشن بھی کاٹ دی جائے گی اجلاس میں متفقہ طور سے شہر سمیت نیوٹاون بلاک ایل کے تمام تجاوزات مستقل بنیادوں پر ہٹانے کیلئے ضروری کاروائی کی ہدایت جاری کر دئیے گئے ہیں اجلاس میں فیصلہ ھوا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی مستقل بنیادوں پر ھوگا جو درس نتائج کا عامل ھوگا تجاوزات کے خاتمے کیلئے جس کسی کو بھی جو کام دیا گیا ہے وہ اگلے اجلاس میں اپنی ذمہ داری ہر لحاظ سے پوری کرکے اجلاس کو رپورٹ پیش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں