ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کا پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

ہالی ووڈ اداکارہ اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے**

انجیلینا جولی پاکستان پہنچنے کے فوری بعد سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے دادو روانہ ہوگئیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کشتی کے ذریعے سفر کیا۔

اس سے قبل بھی انجلینا جولی 2005 میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئیں تھیں ۔ 2010 میں بھی انجیلینا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان 10 ملکوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہوئے ہیں۔

حالیہ مون سون زیشن میں غیر متوقع بارش اور اس کے نتیجے میں آنے والا سیلاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی کہا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں