عمران کہتا ہے پسند کا آرمی چیف نہ آیا تو سب کے چہرے سیاہ کردوں گا، مریم نواز

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان میں مسٹر ایکس وائے کا نام لینے کی ہمت تک نہیں۔
مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟ عوام سے کہتےہیں خوف کا بت توڑ دیں، عمران خان میں تو مسٹر ایکس وائے کا نام لینے کی ہمت تک نہیں، قوم کو ڈرانا دھمکا عمران نیازی کا طریقہ واردات ہے، عمران خان کا طریقہ کار یہی ہے ڈراؤ،دھمکاؤ اور اپنا راستہ صاف کرو۔
Load/Hide Comments