آسٹریلیا میں دو ہلکے وائپر ایس 211طیارے آپس میں ٹکر ا گئے

:آسٹریلیا میں دو ہلکے وائپر ایس 211طیارے آپس میں ٹکر ا نے سےایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیائی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ دو ہلکے وائپر ایس 211 مارچٹی طیارے تربیتی پرواز کے دوران وکٹوریہ کے مارننگٹن جزیرہ نما پر ماؤنٹ مارتھا کے مغرب میں تقریبا ً12 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے سے ٹکر ا گئے جس سے ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جبکہ دوسرا طیارہ ایسنڈن ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ گرنے والےطیارےمیں 2افراد سوار تھے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ وائپر ایس 211اطالوی ساختہ لڑاکا طیارے ہیں جو اب بنیادی طور پر فضائیہ کی تربیت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments