خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے جو کرنا ہے کرلیں ، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے جو کرنا ہے کرلیں ہم بھی کریں گے۔

چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میری قوم نے سیلاب زدگان کے لیے 3 ٹیلی تھون سے 14 ارب روپے دیئے، پاکستانی قوم کو جب یقین ہوجائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ خرچ ہوگا تو ان سے زیادہ کھلے دل کے لوگ ملک بھر میں نہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج سندھیوں کے حالات بہت برے ہیں لیکن شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں کہ وہ بیرون ملک کے دورے کررہے ہیں، اقوام متحدہ میں انہیں کون سا بڑا معرکہ مارنا ہے، دوسری طرف 14 سال سے پیپلز پارٹی کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی منہ اٹھا کر بیرون ملک چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں