پاک انگلینڈ سیریز: سندھ پولیس نے 300 سیلاب متاثرین کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدعوکرلیا

سندھ پولیس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے 300 سیلاب متاثرین کو مدعو کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے میچ میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز ریزنگ ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس نے 300 سیلاب متاثرین کو پہلے ٹی ٹوئنٹی  میں مدعو کیا ہے۔

سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کل کھیلا جائے گا۔

دورسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے خصوصی کٹ ڈیزائن کی ہے اور اس خصوصی کٹ میں ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں