چاغی میں مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو مسافر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

 چاغی کے علاقے ماشکیل بگ ایریا میں مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔

تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے ڈی ایچ کیو دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال منتقلی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ بچے سمیت مزید دو دوران علاج چل بسے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں